Loading
اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ کی اپنے ملک کی پالیسیوں پر تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے فلسطینی زمین پر قبضے، یہودی بستیوں کی توسیع اور معاشرے میں مذہبی اثر و رسوخ بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کو ابتدا میں علم نہیں تھا کہ ان کی گفتگو براہِ راست نشر ہورہی ہے۔
انٹرویو کا آغاز چیلی گولڈن برگ کے فنی سفر اور اسرائیلی ثقافت کے لیے ان کی خدمات سے متعلق گفتگو سے ہوا، تاہم بات آگے بڑھی تو اسرائیل فلسطین تنازع زیرِ بحث آگیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو محبِ وطن سمجھتی ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں، لیکن اب انہیں اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ اپنے ملک سے تعلق پر خوشی اور فخر محسوس کرسکیں۔
انہوں نے اسرائیلی معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تنقید کرتے ہوئے فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مذہبی اثر و رسوخ میں اضافے، یہودی بستیوں کی توسیع، انتہا پسندی اور تکبر سے جوڑا۔
Israeli actress Chelli Goldenberg said she is no longer proud to be Israeli during a live interview.
After discovering the conversation was broadcast live, she expressed shock and later apologized for her remarks.@andyburnham @MarkJCarney @EUCouncil @vonderleyen @Ed_Miliband pic.twitter.com/6rGmCO7pOu
— George Chamoun (@georgechamoun45) October 29, 2026
گفتگو کے دوران میزبانوں نے جب انہیں بتایا کہ ان کی باتیں براہِ راست نشر ہوچکی ہیں تو اداکارہ واضح طور پر پریشان ہوگئیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ انہیں کیوں نہیں بتایا گیا کہ نشریات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ پروگرام میں وقفہ ہے اور کیمرے بند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اس صورتِ حال پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔
اداکارہ کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور ان کے اسرائیلی معاشرے سے متعلق خیالات پر بحث جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل