Saturday, October 31, 2026
 

حکومت کا موسم سرما میں توانائی کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ

 



وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں۔ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موسم سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے ہم قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ  ایران امریکہ جنگ کیوجہ سے پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں ہم حکومت نے  پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی ہے۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مقبول فیصلے کرنے کی بجائے زرمبادلہ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو آپ کو بھی ان میں کمی کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ فوری طور پر اثرات عوام کو منتقل کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل