Loading
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ایران کی جنگ میں کامیابی تسلیم کیے جانے کا اشارہ ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق محمد رضا عارف نے پیر کو کہا کہ امریکا گزشتہ دو جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور ثالثوں کے ذریعے ایران کو موصول ہونے والے پیغامات اس ناکامی کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی داخلی سیاسی صورتِ حال اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاہم ایران کو بھیجے گئے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اب ایران کی کامیابی تسلیم کر رہا ہے۔
ڈیلی صباح کے مطابق ایرانی قیادت حالیہ سفارتی رابطوں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے حکومت کو خصوصی اختیارات دیے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ قطر اور پاکستان ان رابطوں میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ایران کی جنگ میں کامیابی تسلیم کیے جانے کا اشارہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل