Tuesday, November 03, 2026
 

بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا،نئی دہلی میں بڑااحتجاج

 



بھارت میں انتخابی فہرستوں سے13کروڑسے زائد نام خارج ہونے پرمودی حکومت اورالیکشن کمیشن شدید تنقید کی زد میں آگئے.  معروف عالمی جریدہ گالف نیوز اورالجریزہ ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی میں احتجاج کیا اورچیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا. مظاہرین نےالیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا. اپوزیشن جماعتوں  کےمطابق الیکشن کمیشن  نے  بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلیےانتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا. نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے تنازع پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کردی.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل