Loading
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم عبدالصمد کی قیادت میں شرکت کرے گی۔
بیٹرز میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔
روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
فاسٹ بولرز میں محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو شامل کیا گیا ہے۔
Pakistan Shaheens squad announced for 50-over ACC Men's Asia Cup Rising Stars 2026
Details here ➡️ https://t.co/Zwj5LfGpbZ#RisingStarsAsiaCup pic.twitter.com/OehTCXtX3c
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2026
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز گروپ بی میں شامل ہے۔
پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی۔
پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل