Tuesday, November 03, 2026
 

عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس موقع پر شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ میں بچے کی اچھی صحت، مضبوط ایمان، خوشیوں بھری زندگی اور نیک انسان بننے کی دعا کی گئی۔ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام حضرت اسماعیل علیہ السلام کے نام پر ’اسماعیل‘ رکھا ہے۔ شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 24 گھنٹے تک زچگی کی تکلیف برداشت کرنا پڑی جس دوران ان کے شوہر عمر شہزاد ہر لمحہ ان کے ساتھ رہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل تھا لیکن بیٹے کو پہلی بار گود میں لیتے ہی وہ تمام تکلیف بھول گئیں۔ واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے فروری 2025 میں مدینہ میں نکاح کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل