Loading
سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 36 سائرہ بی بی گوٹھ پولیس چوکی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر ناصر محمود کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ محمد خلیل ولد محمد افضل خان کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے محمد خلیل اس کے والد افضل خان سرائیکی اور چچا منظور حسین سرائیکی جو پیشے کے اعتبار سے مستری ہیں، اپنے رکشہ (رجسٹریشن نمبر 08472) پر روزی گوٹھ سارہ بی بی سے گلشنِ معمار کی جانب جا رہے تھے۔
جیسے ہی یہ لوگ میمن سوسائٹی کے قریب ندی کے پاس پہنچے تو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکوں نے انہیں روکا اور کسی نامعلوم رنجش کی بنا پر محمد خلیل ولد افضل خان کے ماتھے پر گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر موت واقعے ہوگئی۔
موقع واردات سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل