Loading
پنجاب کے ضلع بھکر میں پستول رکھنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
واقعہ تحصیل کلور کوٹ کے علاقے ہیتو میں پیش آیا، جہاں پستول رکھنے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال کلورکوٹ منتقل کیا۔
افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بڑا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل