Tuesday, November 03, 2026
 

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا فسادی جتھے کی پرتشدد کارروائیوں پر شدید ردعمل

 



آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے پرتشدد اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جہلم ویلی، نیلم، مظفرآباد، کوٹلی اور باغ کے نوجوانوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرتشدد اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث فسادی جتھے کے اصل عزائم سے واقف ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن میں راستوں کی بندش کے باعث مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے اور ہنگامی امداد کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے کی کارروائیوں کے باعث مخصوص علاقوں میں نظامِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، جبکہ بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ مسلح جتھے نے ناکے لگا کر اسلحہ کے زور پر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔ نوجوانوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر عوام پر پرتشدد حملوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں، اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل