Loading
پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، بلدیہ میں رکشہ الٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ فیضی پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 9 سالہ عزیر ولد ارشاد کے نام سے کی گئی، حادثے کے وقت بچہ اپنے استاد قاری کے ہمراہ مدرسہ جا رہا تھا۔
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے 4 خواتین، ایک بچی اور رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والی خواتین اور بچی کی شناخت 45 سالہ سامیہ زوجہ عبداللہ، 50 سالہ عینی زوجہ مصطفیٰ ، 17 سالہ نمرہ دختر ایوب ، 17 سالہ شاہدہ دختر عبدالجبار اور شاہدہ کی بہن 9 سالہ ساجدہ دختر عبدالجبار کے ناموں سے کی گئی، زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل