Loading
گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عملی تبدیلی کا آغاز ہوگیا، جہاں وانا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ٹی ایم اے نے صفائی مہم تیز کردی ہے۔
خیبرپختونخوا کے حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے وانا متحرک ہے اور شہر کی گلیوں، بازاروں و مختلف مقامات سے کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ مکمل صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت صوبے کی بہتری، تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے لیے پُرعزم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل