Tuesday, November 03, 2026
 

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

 



خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہنگامی حالات میں فوری مدد اور عوام کے تحفظ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف کرادیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت شہر بھر کے پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو شہریوں کو فوری امداد فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری صرف ایک بٹن دبا کر سسٹم فعال کرسکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بٹن دبانے کے بعد متعلقہ حکام سے فوری وائس اور ویڈیو رابطہ قائم ہوسکے گا۔ عوام کا  کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں انتظامی اقدامات اور جدید سہولیات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل