Loading
ہربنس پورہ پولیس نے مدرسے میں بچے کی آنکھ شدید زخمی کرنے کے الزام میں قاری کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری عبدالواحد نے بچے عفان شاہ کی آنکھ پر ڈنڈا مارا جس کے باعث ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کی آنکھ 80 فیصد متاثر ہوئی۔
بچے کے والد کے مطابق عفان مدرسے سے واپس گھر پہنچا تو وہ خوفزدہ تھا اور اس کی آنکھ شدید زخمی تھی۔ ملزم قاری عبدالواحد نے بچے کو واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق بچے کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف دفعہ 328 اے کے تحت فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خواتین اور بچوں پر اٹھنے والا ہر ہاتھ روکیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل