Tuesday, November 03, 2026
 

اکتوبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت بڑھ گئی، برآمدات میں کمی ریکارڈ

 



رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 40 لاکھ 41 ہزار ٹن رہی۔ اسی ماہ سیمنٹ کی برآمدات 3.67 فیصد کمی کے بعد 7 لاکھ 68 ہزار 754 ٹن رہ گئیں، جبکہ مقامی فروخت اور برآمدات کو ملا کر مجموعی فروخت 0.37 فیصد اضافے سے 48 لاکھ 10 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.93 فیصد اضافے کے بعد ایک کروڑ 79 لاکھ 53 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ اس عرصے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت 5.93 فیصد بڑھ کر ایک کروڑ 48 لاکھ 89 ہزار ٹن رہی، تاہم سیمنٹ کی برآمدات 9.51 فیصد کمی کے بعد 30 لاکھ 64 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل