Tuesday, November 03, 2026
 

کراچی؛ نائٹ میچ کھیلنے والی پوری ٹیم ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

 



منظور کالونی میں نائٹ میچ کھیلنے والی پوری ٹیم ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ رات منظور کالونی سیکٹر ایف میں ڈکیتی کی واردات انجام دی، تین مسلح ڈاکوؤں نے کرکٹ میچ کھیلنے والے نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، ملزمان پوری ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے واردات کے دوران کرکٹ میچ کھیلنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، مسلح ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔         View this post on Instagram                       پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، دو سے تین موبائل ملزمان کم عمر لڑکوں سے مسلح ملزمان لوٹ کر فرار ہوئے۔ واقعے میں متاثرہ نوجوانوں نے پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کیا یے۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی شہزادہ سلیم کے مطابق قانوی کارروائی کر رہے ہیں اور ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل