Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 896 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 12ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 53ہزار 340روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 48ڈالر 90سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کی کمی سے 5ہزار 368روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 4ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل