Loading
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے شرکت کی جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سابق آرمی چیف کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن و حکومتی ارکان اسمبلی شریک ہوئے، لڑکے والوں کی طرف سے شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی۔
شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل