Loading
امریکا میں ایک باز کے اڑنے سے قاصر ہونے کی ایسی دلچسپ وجہ سامنے آئی کہ جانوروں کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر روانوک میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے باہر ایک باز زمین پر بیٹھا ملا، جو اڑنے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔
خاتون نے فوری طور پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز کو اطلاع دی جس کے بعد امدادی ٹیم نے باز کو طبی معائنے کے لیے منتقل کر دیا۔
View this post on Instagram
ماہرین نے باز کی ہڈیوں، آنکھوں، سر کی چوٹ اور دیگر ممکنہ بیماریوں کا معائنہ کیا لیکن کسی قسم کی چوٹ یا بیماری کے آثار نہیں ملے۔
بالآخر طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ مادہ باز اتنی موٹی ہو چکی تھی کہ اڑنے کے قابل نہیں رہی۔ باز کا وزن تقریباً 2 پاؤنڈ نکلا، جو اس نسل کی عام مادہ باز کے وزن سے تقریباً ایک پاؤنڈ زیادہ تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ علاقے میں ایک پڑوسی کی مرغیاں مسلسل غائب ہو رہی تھیں جنہیں مبینہ طور پر یہی باز شکار کر کے کھا رہی تھی۔
ماہرین کے مطابق آسانی سے خوراک ملنے کے باعث باز خوب کھاتی اور پھر درختوں پر آرام کرتی رہتی تھی۔
اب اس باز کو وزن کم کرنے کے لیے خصوصی غذا پر رکھا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل