Loading
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا فیکٹری سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو ابتدائی طور پر خود کشی بتایا ہے۔
ایس ایچ او نیو کراچی انڈسڑیل ایریا زاہد لودھی نے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سیکٹر 12D کے قریب دھاگے کی فیکٹری میں ایک نوجوان کی پھندا لگی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
متوفی کی شناخت 18 سالہ محرم ولد غلام مصطفیٰ سے ہوئی، وہ گزشتہ تین سال سے فیکٹری میں بطور مشین آپریٹر کام کر رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کو ابتدائی طور پر خود کشی قرار دے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس خودکشی کی وجوہات معلوم کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل