Loading
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بی آر ٹی کے یو ٹرن کھولنے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔
کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، پی ڈی یلو لائن کمال دایو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچ جائے گی، ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسوں کے آپریشن کے لیے روٹس، چارجنگ اسٹیشنز، ڈپو، بس اسٹاپس اور دیگر تکنیکی و انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ آپریشنز اور سروسز سمیت تمام متعلقہ امور کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے، بسوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے روٹس اور آپریشنل نظام کو بھی مؤثر بنانا ضروری ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں شہر کے ان علاقوں تک پہنچیں جہاں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی زیادہ ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل