Loading
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ بھگڑیال میں خانہ بدوش لڑکی سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں،چائے پینے ہوٹل پر گیا، ہوٹل سے واپسی پر جھگی کے قریب پہنچا تو سلیمان علی دیکھ کر بھاگ گیا، بیٹی نے روتے ہوئے بتایا سلیمان نے زبردستی زیادتی کی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا جب کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل