Loading
امریکی ماڈل کینڈل جینر کی 31ویں سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن اور معروف کاروباری شخصیت کائلی جینر نے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
کائلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے ساتھ بچپن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کو تازہ کیا۔
کائلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’’آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں تمہارے میرے ساتھ ہونے اور تمہارے کردار کا بہت بڑا حصہ ہے۔‘‘
https://www.instagram.com/p/DfSgb7Gjz_r/?img_index=1
بہن کا محبت بھرا پیغام دیکھ کر کینڈل جینر بھی جذباتی ہو گئیں اور کمنٹس میں آنسوؤں والے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل