Wednesday, November 04, 2026
 

آریانا گرانڈے کو سابق بوائے فرینڈ سے دوبارہ محبت ہو گئی، تصاویر دیکھیں

 



امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں جب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ رکی الواریز کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کیں۔ 33 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر نیویارک میں گزارے گئے خوبصورت لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں وہ 35 سالہ رکی الواریز کے ساتھ محبت کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کی بانہوں میں نظر آئے جبکہ دوسری تصویر میں آریانا اپنے بوائے فرینڈ کی پیشانی چومتی دکھائی دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں 2015 سے 2016 کے دوران بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہ چکے ہیں، تاہم علیحدگی کے تقریباً 10 سال بعد ان کی محبت دوبارہ پروان چڑھی۔ آریانا نے رواں سال اگست میں اپنے تعلق کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل