Wednesday, November 04, 2026
 

ترک خاتون کو تھپڑ مارنے والا شخص پاکستانی ہے؟ وائرل دعوے کی حقیقت جانیے

 



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن میں ایک پاکستانی شخص کو ترکی خاتون کو بلاوجہ تھپڑ مارنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔         View this post on Instagram                       وائرل پوسٹ میں کیا دعویٰ کیا گیا؟ انسٹاگرام اکاؤنٹ ’انڈیا فرسٹ پوسٹ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ لندن میں ایک پاکستانی شخص نے سڑک پر کھڑی ترک سیاح خاتون کو اچانک تھپڑ مار دیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ واقعہ بغیر کسی اشتعال کے پیش آیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو فٹ پاتھ پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ میں اس واقعے کو لندن میں سیاحوں کے تحفظ سے جوڑتے ہوئے پاکستانی شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔ اصل واقعے کی تفصیلات ترک خبر رساں ادارے ڈیمیرورین نیوز ایجنسی کی 3 نومبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر کو 46 سالہ خاتون ترکی کی ایک مارکیٹ کے باہر کھڑی تھیں کہ ایک شخص نے پیچھے سے آکر ان کے بائیں کان پر زور دار تھپڑ مار دیا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت 38 سالہ تولگا چیلیک (Tolga Çelik) کے نام سے کی، جس کا پہلے سے 6 مختلف جرائم کا ریکارڈ موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون کی سماعت متاثر ہوئی جبکہ واقعہ قریبی دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ہاتھ غلطی سے خاتون کو لگا تھا، تاہم عدالت نے اسے جان بوجھ کر زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ فیکٹ چیک کا نتیجہ ترک خبر رساں اداروں ڈی ایچ اے، اناڈولوو ایجنسی، آئی ایچ اے کی رپورٹس میں واقعے کا مقام ترکیہ اور ملزم کا نام تولگا چیلیک بتایا گیا ہے۔ کسی مستند رپورٹ میں ملزم کے پاکستانی ہونے یا واقعہ لندن میں پیش آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لہٰذا وائرل پوسٹ میں واقعے کو لندن سے منسوب کرنا غلط ہے جبکہ ملزم کو پاکستانی قرار دینے کا دعویٰ بھی غیرمصدقہ اور گمراہ کن ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل