Wednesday, November 04, 2026
 

خضدار میں تاجر اغوا، مظاہرین نے زیرو پوائنٹ پر شاہراہ بلاک کردی، گاڑیوں کی قطاریں

 



خضدار میں غلامانی چوک سے معروف تاجر و قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا گیا جس پر مظاہرین نے خضدار زیرو پوائنٹ قومی شاہراہ بلاک کردی نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد تاجر و قبائلی رہنما میر بہاول خان غلامانی کو دکان سے اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ اغوا کے خلاف تاجر کے اہل خانہ، مکین اور مقامی افراد نے خضدار زیرو پوائنٹ پر قومی شاہراہ بلاک کردی، تاجر کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل