Tuesday, November 03, 2026
 

ریاست کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی عمل  بہتری کے لیے نہیں ہو سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر

 



وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ راولاکوٹ میں نقل و حرکت متاثر ہونے کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے چند لوگوں کی وجہ سے ہم اپنی آنے والی نسل کا نقصان کیوں کر رہے ہیں؟ یہ بات انہوں ںے راولاکوٹ میں میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے راولاکوٹ کے مسائل کے عملی حل اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے وہاں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ کے عوام نے تحریک آزادیِ کشمیر کی تاریخ میں بے پناہ اور قابل قدرقربانیاں دی ہیں، گزشتہ چارانتخابات میں عوام نے کبھی متعصبانہ گفتگو نہیں کی بلکہ تعمیراتی اور علاقے کی بہتری کے مطالبے کیے، راولاکوٹ میں نقل وحرکت متاثر ہونے کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے چند لوگوں کی وجہ سے ہم اپنی آنے والی نسل کا نقصان کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں ںے کہا کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی عمل  بہتری کے لیے نہیں ہو سکتا، تین گھنٹے فائرنگ کرنے والے عناصر پُرامن احتجاج کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں؟ جو عناصر بچوں کے اسکولوں اور مریضوں کے اسپتالوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالیں، ان کی تحریک پُرامن نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ  کشمیر میں گورننس کا کوئی بھی مسئلہ اس حد تک سنگین نہیں کہ اس کے لیے امن و امان خراب کیا جائے، راولاکوٹ کے عوام پرامن رہیں، حکومت علاقے کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل