Wednesday, November 04, 2026
 

لاہور: تیز رفتار سرکاری ڈمپر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

 



یکی گیٹ ایک موریا پل کے قریب تیز رفتار سرکاری ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے کو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ایدھی رضاکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل