Loading
لیبیا میں کھیلوں کے معروف امریکی برانڈ نائیکی کے لوگو والے ملبوسات کے استعمال اور کاروبار کے خلاف مذہبی فتویٰ جاری ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طرابلس کے دارالافتا سے جاری فتویٰ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نائیکی کا نام قدیم یونانی دیوی سے منسوب ہے اور کمپنی کا مشہور نشان بھی اسی دیوی کے پروں سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ملبوسات کا استعمال ایسی مذہبی علامات کی ترویج کا سبب بن سکتا ہے جو اسلامی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اسی بنیاد پر نائیکی کی مصنوعات خریدنے، فروخت کرنے اور پہننے سے گریز کی ہدایت کی گئی۔
فتوے میں امریکی کمپنی پر اسرائیل کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا گیا اور مسلمانوں کو اس برانڈ کے بائیکاٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں نومبر 2023 میں جاری ہونے والی ایک مذہبی قرارداد کا حوالہ دیا گیا جس میں اسرائیل کی حمایت کرنے والی مغربی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔
لیبیا کے گرینڈ مفتی صادق الغریانی نے اس فتوے کی منظوری دی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس فیصلے کو حکومتی سطح پر نافذ کیا جائے گا یا نہیں۔
لیبیا میں مذہبی اداروں کے ایسے فیصلے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس ایک معروف یورپی زیورات کی کمپنی کے مخصوص نشان والی مصنوعات کے استعمال پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
امریکی کھیلوں کی کمپنی نائیکی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل