Loading
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 362 روپے مقرر کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی تھی اور فی لیٹر قیمت بالترتیب 369 روپے 6 پیسے اور 391 روپے 52 پیسے مقرر کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل