Wednesday, November 04, 2026
 

کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، گرنے سے چوٹیں آگئیں

 



کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں۔  ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق شاہ محمود قریشی کے گرنے سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے ان کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوا دیے ہیں۔ بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور مکمل علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل