Loading
شہر کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ملزموں نے فائرنگ کرکے پٹواری کو بیٹے سمیت قتل کردیا، پولیس نے ملزموں کے ممکنہ ٹھکانے کو مسمار کردیا، شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، ملزمان گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ باچایانو گڑھی میں پیش آیا جہاں بڈھ بیر پولیس کو سید عالم گیرشاہ نے حالت نزع میں بیان دیاکہ وہ اپنے حجرے میں موجود تھا جہاں مسلح ملزموں نے آکر اندھادھند فائرنگ کی جس سے اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا اور وہ زخمی ہوگیا، بعدازاں عالم گیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ورثا کے مطابق وجہ عناد یہ ہے کہ مقتول کے ایک بھائی کی شادی ملزموں کی بہن سے ہوئی، میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع پر وہ میکے چلی گئی جس کے بعد اس کے بھائیوں نے آکر گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑا کیا۔ بعدازاں وہ واپس گئے اور کچھ دیر بعد مسلح ہوکر حجرے پر اندھادھند فائرنگ کردی نتیجے میں عالمگیر شاہ اور اس کا 14سالہ بیٹا زوار شاہ کو گولیاں لگیں جب کہ دوسرے محفوظ رہے۔
پولیس نے ملزمان عنایت شاہ، شہادت شاہ اور سفید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے چھاپوں کے دوران ملزموں کے ایک حجرے کو بھی مسمارکردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل