Wednesday, November 04, 2026
 

پاکستان سے 28 لاکھ، پنجاب سے 1 لاکھ 43 ہزار غیر قانونی مقیم افغانوں کو واپس بھیجا جاچکا

 



پاکستان سے مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جاچکا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی ونگ کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جارہا ہے جہاں ضروری دستاویزی عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں وطن واپس بھجوایا جاتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے، حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے اس حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد سرچ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پراپرٹی کرائے پر دینے والے 803 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جہاں 153 افغان شہری موجود ہیں۔ محکمہ داخل پنجاب کے مطابق ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل