Loading
برطانیہ میں ایک چور کو سیکڑوں سال پرانی دیوار سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے پتھر چرانے کے الزام میں پکڑ لیا گیا۔ مقامی رہائشیوں نے چور تک پہنچنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے دیوار کے ایک پتھر میں ایپل ایئر ٹیگ چھپا دیا تھا۔
لنکاشائر کے دیہات ہومز وُڈ اور رُفورڈ کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب دونوں دیہات کو ملانے والی ایک میل طویل اور 300 سال پرانی دیوار سے 30 پتھر غائب ہوگئے۔
مقامی پولیس سے مدد حاصل نہ ہوئی تو مشتعل دیہاتیوں نے خود چور کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
کافی کوششوں کے باوجود جب کوئی سراغ نہ ملا تو رُفورڈ اور ہومز وُڈ کے پیرش کونسلر 43 سالہ میٹ اسمتھ نے خود کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
دو بچوں کے والد میٹ اسمتھ نے دیوار کے ایک ڈھیلے پتھر کے اندر ایپل ایئر ٹیگ چھپا دیا تاکہ اگر کوئی اسے چوری کر کے لے جائے تو اس کی لوکیشن کے ذریعے چور تک پہنچا جا سکے۔
ان کی یہ ترکیب کامیاب رہی اور ایئر ٹیگ کی مدد سے پولیس اہلکار سیدھے کریگ بارکر کے گھر کے پچھلے باغیچے تک پہنچ گئے، جہاں سے دیوار کے اوپری حصے میں استعمال ہونے والے بڑی تعداد میں پتھر برآمد ہوئے۔
یوں مقامی افراد کی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پتھر چوری کرنے والے مشتبہ شخص کا سراغ مل گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل