Loading
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے بابر اعظم کے بعض مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے ان کے فینز کو جاہل قرار دے دیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے بتایا کہ آئرلینڈ میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران میں بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کر رہاتھا اور بابر 75 رنز کے قریب تھے، اعظم خان نے بتایا کہ اسی دوران ایک مداح نے میری انسٹاگرام تصویر پر نامناسب تبصرہ کیا۔
اعظم خان نے بتایا کہ مداح نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں نے بابراعظم کی سنچری مکمل نہ ہونے دی تو آپ کی والدہ مرجائے گی اور آپ کے والد کو کینسر ہوجائے گا۔
????️ ‘Humaray cricketers ki jahil fan base hai’
- Azam Khan talking about Babar Azam fan base in Pakistan and how toxic they are on social media
????: @point_backward pic.twitter.com/QdSo8DD33h
— Usman (@jamilmusman_) November 5, 2026
اعظم خان کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم یا ان کی بیٹنگ سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم بعض کرکٹرز کے مداحوں کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تبصروں کے بعد کھلاڑی مداحوں کے بارے میں کیا سوچیں گے؟
اعظم خان اور بابر اعظم 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اعظم خان نے بتایا کہ اب مداحوں کی جانب سے ہونے والی تنقید انہیں پہلے کی طرح متاثر نہیں کرتی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل