Loading
شہر قائد کے علاقے گلشن معمار گبول گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 65 ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے گبول گوٹھ 31 اکتوبر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی عنایت اور جعفر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ایس ایچ او گلشن معمار محمد علی نیازی نے بتایا کہ جعفر چند روز قبل دم توڑ گیا تھا۔
جبکہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم اورنگزیب کو بھی مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جو جیل جا چکا ہے ، مقتول گبول گوٹھ کا رہائشی تھا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل