Sunday, November 08, 2026
 

پنجاب، تعلیم سمیت کئی محکموں میں 75 ہزار اسامیاں ختم، سالانہ 40 ارب روپے کی بچت

 



پنجاب حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت ہزاروں خالی اسامیوں کے خاتمے، غیر ضروری پوسٹوں کی تنظیم نو اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے دفتری امور کی انجام دہی کا عمل جاری ہے، 44 محکموں اور ماتحت اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اب تک 75ہزار پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم سے دو ہزار پوسٹوں کو بھی ختم کردیاگیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس اقدام سے 35سے 40ارب روپے کی سالانہ بچت ہوئی، اسکول ایجوکیشن میں گریڈ ایک سے 16 تک کی 30 ہزار 391 اسامیاں، زراعت میں 5 ہزار 199، محکمہ جنگلات میں 753، محکمہ آبپاشی میں ایک ہزار 41، محکمہ ہاؤسنگ میں 727، سپیشل ایجوکیشن میں 244 جبکہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ماتحت اداروں میں 221 اسامیاں ختم کی گئیں۔ یہ اسامیاں طویل عرصے سے خالی تھیں، اگست میں مختلف محکموں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی مزید 101 پوسٹیں ختم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سول سیکرٹریٹ میں گریڈ 17 کے 128 سیکشن افسران کی پوسٹیں ختم کرکے روایتی دفتری ڈھانچے کی جگہ قانون، فنانس، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالسز کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ دریں اثنا مئی 2025 میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہزار 961 نئے اور اپ گریڈ سکولوں کے لیے 26 ہزار 898 نئی اسامیوں کی منظوری دی تاہم ان پر نئی بھرتیوں کے بجائے موجودہ تدریسی اور معاون عملے کو ضرورت کے مطابق مختلف سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل