Loading
رنگ روڈ پشاور میں جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ تجاوزات کی زد میں آنے اور اضافی تعمیرات مسمار کرنے کی اطلاعات کے بعد تنظیم انصارالسلام کے رضاکاروں نے سیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لیں۔
اطلاعات ہیں کہ جے یو آئی کے رہنماء بھی مفتی محمود مرکز میں موجود رہنے لگے ہیں تاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹ سکیں۔
گورنر راج کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے رنگ روڈ پر بھی کئی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں مفتی محمود مرکز کے فرنٹ کا حصہ بھی تجاوزات کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں۔
گزشتہ روز پی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے اردگرد نشانات لگادیے گئے لیکن مفتی محمود مرکز پر نشانات نہیں لگائے گئے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ تجاوزات کی زد میں آنے والے حصے کو مسمار کیا جائے گا جس پر جے یو آئی کی صوبائی قیادت نے مرکز کی سیکورٹی تنظیم انصاالسلام کے رضاکاروں کو سونپ دی ہیں رضاکاروں نے مرکز کو حصار میں لے لیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل