Loading
بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ اور ماڈل سمرین کور کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ پاکستانی گانا بھی شامل کیا۔
ارشدیپ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ہم دونوں کی جانب سے آپ سب کو دیوالی کی بہت بہت مبارک ہو‘‘، تاہم پوسٹ میں استعمال ہونے والے پاکستانی رومانوی گانے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر نے حمزہ ملک اور زین ذوہیب کے گانے’الفاظ‘کو تصویر کے بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر منتخب کیا۔ جولائی 2026 میں ریلیز ہونے والا اردو اور پنجابی زبان کا یہ گانا پاکستان اور بھارت دونوں میں مقبول ہوا، اسپاٹیفائی کے روزانہ چارٹس میں دونوں ممالک میں سرفہرست رہا اور اکتوبر میں عالمی ٹاپ 50 میں 39ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
View this post on Instagram
ارشدیپ اور سمرین نے رواں سال جولائی میں اپنے تعلقات کو منظرعام پر لایا تھا، فاسٹ بولر نے سمرین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے تعلق کی تصدیق کی تھی۔
دیوالی سے چند روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں چار وکٹیں لینے کے بعد ارشدیپ نے اپنا منفرد وکٹ لینے کا جشن بھی گرل فرینڈ کے نام کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں چہل قدمی کے دوران ایسے ڈانس اسٹیپس کرتے ہیں۔
ارشدیپ حال ہی میں سمرین پر سوشل میڈیا تنقید کے خلاف بھی بولے اور لوگوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس بار پاکستانی رومانوی گانے نے جوڑے کی دیوالی پوسٹ کو مزید خاص بنا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل