Loading
لاہور میں نشہ فروخت کرنے سے روکنے پر ملزم نے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی جس پر شہری زخمی ہوگیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو قینچی سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزم گرین کالونی میں متاثرہ شخص وسیم کے گھر کے باہر منشیات فروخت کر رہا تھا کہ متاثرہ شخص کے منع کرنے پر ملزم نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق تیز دھار آلے سے شہری کے بازو، کمر اور بائیں جانب زخم آئے۔ زخمی شہری کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس افسر کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزم شرافت کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل