Loading
بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کے مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سرکاری اپیل منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل منظور کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔
عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے زیرِ ضمانت ملزم عبدالمجید اچکزئی کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ جون 2017 میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں شاہراہ کے درمیان ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عطااللہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ٹریفک پولیس افسر کے جاں بھق ہونے کے مقدمے میں مجید اچکزئی کو گرفتار کیا گیا تاہم وہ بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل