Tuesday, November 10, 2026
 

اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

 



وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز گولڑہ (10-6) میں کمپیوٹر لیب کا قیمتی سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات، مقدمے کے اندراج اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا، وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے  کالج کے پرنسپل انوار خان کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست کے مطابق نامعلوم افراد نے کالج کی کمپیوٹر لیب سے کمپیوٹرز کے اہم پرزہ جات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان میں 21 عدد 16 جی بی ریم، 21 عدد 500 جی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈسکس، 21 عدد 2.10 گیگا ہرٹز پروسیسرز، 21 عدد  بیٹریاں اور 21 عدد کنیکٹنگ کیبلز شامل ہیں۔کالج انتظامیہ کے مطابق چوری کے واقعے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ کمپیوٹر لیب طلبہ کی عملی تربیت اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پرنسپل انوار خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت کے گرلز ماڈل سکول کُری شہر  سے چور کروڑوں روپے کے الیکٹرانک سامان کا صفایا کر گئے ،ماڈل سکول کُری سے چور 50 روم بکس 4 لیپ ٹاپ لے اُڑے تھےماڈل سکول کُری سے رات کے اندھیرے میں 24 سی پی یو اور 15 ٹیبلٹس بھی لے گئے، ماڈل  گرلزسکول کری سے چور بیٹریاں یو پی ایس اور سٹیبلائزر بھی لے گئے  تھے،چور تمام کمروں کے تالے توڑ کر سامان لے گئے فریج کا تالہ بھی توڑا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل