Tuesday, November 10, 2026
 

ترسیلات زر کی مد میں اکتوبر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ، سعودی عرب سرفہرست

 



پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں اکتوبر 2026 کے دوران 3 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 13.8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مالی سال 27-2026 کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وفاقی زارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان برقرارہے، جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس عرصے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر اضافی ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئیں۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 25 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 16 فیصد اور برطانیہ سے 15 فیصد اضافہ ہوا، یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر 12 فیصد جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 13 فیصد بڑھ گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کی زرمبادلہ آمدن اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو تقویت ملی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل