Tuesday, November 10, 2026
 

گرین لینڈ کی برفانی چادر کے ماضی سے متعلق اہم سائنسی انکشاف

 



گرین لینڈ میں سرد جنگ کے ایک خفیہ فوجی اڈے کے نیچے موجود مٹی کی تہہ سے انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ 16 ہزار سال پہلے ایک ایسا دور آیا تھا جب نسبتاً گرم موسمِ گرما کے باعث گرین لینڈ کی برفا کی چادر اپنی موجودہ حد سے 60 میل سے بھی زیادہ پیچھے ہٹ گئی تھی۔ تقریباً 4 لاکھ 16 ہزار سال پہلے گرین لینڈ کے کیمپ سینچری کے نیچے موجود زمین کھلے آسمان تلے تھی۔ یونیورسٹی آف بُفیلو کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق اس علاقے میں موسمِ گرما کا درجہ حرارت آج کے مقابلے میں 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔ یہ تحقیق ان موسمی حالات کی ایک نادر جھلک پیش کرتی ہے جن کے دوران گرین لینڈ کی برفانی چادر کا بڑا حصہ پگھل کر پیچھے ہٹ گیا تھا۔ تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف بُفیلو کے RENEW انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق جان مائیکل ایگیولر کہتے ہیں کہ یہ بات حیران کن ہے کہ درجہ حرارت میں نسبتاً معمولی اضافے کے باوجود برفانی چادر اتنے بڑے پیمانے پر پیچھے ہٹ گئی تھی۔ کلائمیٹ آف دی پاسٹ نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق سے گرین لینڈ کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پہلو بھی سامنے آیا ہے اور وہ یہ کہ زیادہ درجہ حرارت کتنے طویل عرصے تک برقرار رہتا ہے۔ سرد جنگ کے خفیہ فوجی اڈے کے نیچے محفوظ موسمی ریکارڈ کیمپ سینچری امریکی فوج کے خفیہ منصوبے پروجیکٹ آئس وورم کا مرکز تھا۔ یہ ایک ناکام منصوبہ تھا جس کے تحت گرین لینڈ کی برف کے نیچے جوہری میزائل چھپانے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ 1960 کی دہائی میں یہاں کھدائی کے دوران محققین نے زمین کی سطح سے تقریباً ایک میل گہرائی سے مٹی کی تہہ کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہی نمونے وقت گزرنے کے ساتھ گرین لینڈ کے قدیم موسمی حالات کو سمجھنے کے لیے ایک غیر معمولی تاریخی ریکارڈ بن گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل