Loading
کرک میں رات گئے چنغوص چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، تاہم پولیس جوانوں نے صبح تک مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
ڈی پی او کرک کے مطابق رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ عمارت اور چار دیواری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس جوانوں نے پوری رات بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ ڈی پی او کرک فضل واحد کی نگرانی میں واقعے کی تحقیقات اور علاقے میں سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل