Thursday, November 12, 2026
 

وزیر داخلہ کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے ملاقات، اہم شخصیت کا پیغام پہنچا دیا

 



وفافی وزیر داخلہ کی نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے اہم شخصیت کا پیغام بھی پہنچا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے اچانک خصوصے طیارے کے ذریعے نوابشاہ پہنچے۔ جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوئے۔  صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات تقریبا 59 منٹ جاری رہی جس میں انہوں نے اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا جبکہ  ملاقات کے دوران نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جے یو آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گفتگو کی۔ اس ملاقات کے بعد وزیر داخلہ زرداری ہاؤس سے واپس ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل