Loading
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر فورسز نے فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تاہم دھماکے میں 2 شہری شہید اور 17 زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مستونگ میں قومی شاہراہ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 شہری شہید اور 17 زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کنڈوا پوسٹ کے قریب حملہ ناکام بنانا فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی جرات کا ثبوت ہے۔
ضیا اللہ لانگو حکومت بلوچستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل