Friday, November 13, 2026
 

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کیوجہ کراچی کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بند

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جو اگلے کئی گھنٹوں تک متاثر رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرسالانہ مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی وجہ سے 13 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثرہوگی جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپس میں سے 9 پمپس بند ہوگئے ہیں۔ واٹر کارپویشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائیں گی۔ واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے کورنگی ، لانڈھی، محممود آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد ، گلبرک، پی آئی بی کالونی ، سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل