Loading
کراچی ٹریفک پولیس نے ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی جس کے تحت مین یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر برج سے نیپا جانے والی سڑک 14 نومبر بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے نیپا جانے والی گاڑیوں کو مخالف سمت کی سڑک پر ڈبل ٹریک کے ذریعے گزارا جائے گا جو مچھلی کٹ کے سامنے سے ہوتے ہوئے دوبارہ یونیورسٹی روڈ، نیپا کی جانب روانہ ہوگا۔
حسن اسکوائر برج سے یوٹرن لے کر نیپا جانے والے شہریوں کے لیے برج پر یوٹرن بھی بند رہے گا جبکہ ٹریفک کو غریب آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنمائی یا ہنگامی مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل