Friday, November 13, 2026
 

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر سے  19 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

 



سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز 2 ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر سے ایک  نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔لاش کی شناخت 19 سالہ محمد علی ولد حیدر علی سے ہوئی۔ سرجانی تھانہ کے ہیڈ محرر ساجد قادری نے بتایا کہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی ہے جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل