Saturday, November 14, 2026
 

امریکا میں سمندر کے بیچ بڑا حادثہ، کارگو جہاز کروز شپ سے ٹکرا گیا، 32 زخمی

 



نیو اورلینز: امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور مسافروں سے بھرے کروز شپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد کروز شپ ایک جانب جھک گیا، تاہم اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ تصادم کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں اور عملے کو جہاز سے نکال لیا۔ حادثے کے بعد دریائے مسیسیپی میں تصادم کے مقام کے قریب جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جبکہ 32 زخمی افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں کوسٹ گارڈ اور دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل